اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی ردعمل کی تیاری کر رہے ہیں

امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی ردعمل کی تیاری کر رہے ہیں

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے جوابی ردعمل کی تیاری کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ نئی امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم انہوں نے جوابی اہداف کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنی پوزیشن واضح کریں اور ایسے اقدامات کریں جو کہ امریکہ کے رویئے کا واضح جوابی اقدام ہو۔

loading...