اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

انتہائی قریبی دوست ملک کا ووٹ بھی امریکہ کے خلاف

انتہائی قریبی دوست ملک کا ووٹ بھی  امریکہ کے خلاف

نیویارک: القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف ترکی اور یمن کی مشترکہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، قرارداد کی حمایت میں امریکہ اور اسرائیل کے انتہائی قریبی دوست ملک بھارت نے بھی ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے پوری دنیا میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، ذاتی اختلافات کو بھلا کر اقوام عالم فلسطینی عوام کی حمایت میں اکٹھے ہو گئے ہیں ، ترکی اور یمن کی جانب سے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ، اس قرارداد کے حق میں عالمی ادارے کے 128 رکن ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی، اس اجلاس میں سب سے حیران کن کردار بھارت کا تھا جس کے مندوب نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی صدر فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔

loading...