اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

عمران خان, قائم علی شاہ سے زیادہ عمر کے ہیں

عمران خان, قائم علی شاہ سے زیادہ عمر کے ہیں

کراچی: ہر پاکستانی بزرگ سیاست دان اور سابق عمر رسیدہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام سے واقف ہے ، کوئی بھی پاکستانی سیاستدان 90 سال کی عمر میں وزرات اعلیٰ کے منصب پر نہیں پہنچ سکا ، یہ اعزاز صرف قائم علی شاہ کو حاصل ہے جنہوں نے عمر کے اس حصے میں یہ مقام حاصل کیا، لیکن ٹھہرئیے! قائم علی شاہ نے ایک اور پاکستانی سیاست دان کو خود سے بھی زیادہ عمر رسیدہ قرار دے دیا ہے، ان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف جس دور میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اس دور میں قائم علی شاہ کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عمران خان کو ایک عمر رسیدہ سیاست دان قرار دے دیا ہے جب کہ خود کو چیئرمین تحریک انصاف سے کم عمر قرار دیا ہے، قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سے زیادہ عمر کے ہیں ، جب میں کالج میں تھا تو چیئرمین تحریک انصاف کو کرکٹ کھیلتے دیکھتا تھا جب کہ اس وقت وہ قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عمران خان شوقین ہیں اور وہ ایک اور شادی کریں گے۔

loading...