اشاعت کے باوقار 30 سال

فلپائن، تودے گرنے سے 26 افراد ہلاک

فلپائن، تودے گرنے سے 26 افراد ہلاک

منیلا: وسطی فلپائن کے جزیرہ بلیران میں خط استوائی کے طوفان کائی تک کی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی ہے جبکہ ایک روز قبل طوفان جزیرہ نما ملک کے مشرقی حصے سے ٹکرایا تھا۔ بلیران صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کے آفیسر سفرونیو ڈاسیلو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بیلیران کے چار قصبوں میں مٹی کے تودے گرنے سے مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مشرق میں واقع زیادہ بڑے جزیرہ لئیٹے کے صوبائی گورنر گیرارڈو اسپینا نے اے بی ایس-سی بی این ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں ہلاکتوں کی تعداد یہی بتائی ہے۔

loading...