اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ایران میں پرائمری سکول بند کر دئیے گئے

ایران میں پرائمری سکول بند کر دئیے گئے

تہران: ایران نے فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے کے بعد اتوار کے روز دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں پرائمری سکول بند کر دئیے ہیں۔ مقامی حکام نے ہفتہ کو دیر گئے تہران صوبہ میں دو قصبوں کے علاوہ باقی تمام پرائمری سکول بند کرنے کا اعلان کیا جس کی آبادی 14 ملین نفوس پر مشتمل ہے۔ گزشتہ چند روز میں دارالحکومت اور گرد و نواح کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں ایئربورن کنسنٹریشن آف فائن پارٹیکلز(پی ایم 2.51) 185 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ چکی ہے اور اسے وسط میں اتوار کی صبح تک یہ 147 کی سطح کو چھو گئی ہے۔ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ 25 مائیکرو گرام فی ایم 3 کی سفارشات کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے۔ حکام نے تہران میں کانوں اور سیمنٹ کی فیکٹریز کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے اور دارالحکومت کے مرکز میں معمول کی ٹریفک پابندیوں کا دوبارہ سے اطلاق کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عمر رسیدہ افراد، بچوں، حاملہ خواتین اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو گھروں میں رہنے کا بھی کہا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق جنوب مغربی شہروں تبریز، عمریہ میں سکول اتوار کو مسلسل دوسرے روز کے لئے بند رہے ہیں۔

loading...