اشاعت کے باوقار 30 سال

آرمی چیف کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

آرمی چیف کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر چرچ پر حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن ایسے گھناؤنے اقدام کا جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں۔ اتوار کے روز میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کے چرچ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیاں مانند کرنے کی کوشش ہے لیکن امن وامان نافذ کرنے والے ادارے قوم سے مل کر ایسے تمام گھناؤنے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چرچ حملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی قابل ستائش ہے۔ وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی بھی نہیں بھلا سکتی ہے۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

loading...