اشاعت کے باوقار 30 سال

دعا ہے کہ میرا جلد شادی کر کے گھر بسا لیں

دعا ہے کہ میرا جلد شادی کر کے گھر بسا لیں

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلم سٹار میرا میرے بارے میں جو بھی کہتی ہیں میں اس کا جواب نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ اس عمر میں جا کر جب زندگی کا کوئی جیون ساتھی نہ ہو تو انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے، میرا شادی کے بعد نارمل ہو جائیں گی۔ ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا نے طویل عرصے سے میرے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر افسوس کہ وہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار رکھتی کرتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں تاکہ تنہائی کا جو سانپ ان کو ڈستا ہے اس سے وہ آزاد ہو سکیں۔

loading...