اشاعت کے باوقار 30 سال

شامی حکومت نے قیام امن کا ایک سنہری موقع گنوا دیا

شامی حکومت نے قیام امن کا ایک سنہری موقع گنوا دیا

جنیوا: اقوام متحدہ کے مندوب برائے شام اسٹیفن ڈے میستورا نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کا حالیہ دور شام میں امن کے قیام کا ایک سنہرا موقع ہو سکتا تھا، جسے دمشق حکومت نے ضائع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنیوا میں حالیہ امن بات چیت میں کوئی حقیقی مذاکرات نہیں ہوئے، جس کی وجہ حکومتی وفد کی عدم دلچپسی تھی، کیوں کہ وہ صرف اور صرف دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر زور دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ جنیوا میں شامی امن مذاکرات کا آٹھواں دور بھی چند روز قبل بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ اب تک حکومت اور اپوزیشن کے وفود براہ راست بات چیت تک بھی نہیں پہنچ پائے ہیں۔

loading...