اشاعت کے باوقار 30 سال

آئندہ انتخابات میں چوروں اور لیٹروں کو شکست دیں گے

آئندہ انتخابات میں چوروں اور لیٹروں کو شکست دیں گے

ٹنڈو محمد خان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چوروں اور لیٹروں کو شکست دیں گے، شہباز شریف اپنے امپائر بھی کھڑیں کر دیں پھر بھی جیت ہماری ہو گی، ہم سندھ میں حکومت قائم کریں گے، سندھ میں تعلیم، صحت اور پولیس کا نظام ٹھیک کریں گے، سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے، سندھ باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا، ایک قوم تب پیچھے رہتی ہے جب وہ تعلیم میں پیچھے چلی جاتی ہے، تعلیم کے میدان میں پنجاب سب سے اگے تھا، اب تعلیم کے میدان میں خیبر پختونخواہ آگے نکل گیا ہے، سندھ میں پی پی کی حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، حکمرانوں کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں، تعلیم کا دہرا معیار ہے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم پیچھے رہ جاتی ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت آئے گی تو تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے، ایک دن آئے گا اس ملک کے وزیر اعظم کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے، سندھ کی پولیس کا نظام سب سے خراب ہے، سندھ کے لوگوں کو صحت اور پولیس کا نظام سب سے زیادہ تنگ کرتے ہے، لوگوں پر جھوٹے کیسز بنا کر تنگ کیا جاتا ہے، کے پی کے پولیس انٹرنیشنل معیار کی پولیس ہے، صوبے میں بہترین پولیس کی وجہ سے دہشتگردی ختم ہوگی، سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق 14 ہزار پولیس اہلکاروں پر کرپشن کے کیسز ہیں، جب پولیس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جب پولیس رشوت لیتی ہے، حکومت وزیر اعلیٰٰ پولیس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، پولیس خود لوگوں کو لوٹنا شروع ہو جاتی ہے، جب سندھ میں ہماری حکومت آئے گی تو پولیس کو ٹھیک کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں ہسپتالوں کو ٹھیک کیا، 4 سال پہلے صوبے میں 3 ہزار ڈاکٹر تھے آج 9 ہزار ہیں، ضلعی سطح پر بھی ہسپتال بن گئے ہیں ہم سندھ میں بھی صحت اور ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کریں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے جب ملک میں سرمایہ کاری نہ ہو تو لوگوں کو روزگار نہیں ملتا، جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا خوشحالی نہیں آتی، جس طرح کی کرپشن سندھ میں ہے یہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، کرپشن معاشرے میں سب سے بڑی کرپشن ہے، جب وزیر اعطم اور وزیر اعلیٰ کرپشن کرتا ہے تو کوئی دوسرا ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتا، جب تک ملک میں کرپشن کے کیسز پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر کسانوں کے مسائل حل کریں گے، کسانوں کو خوشحال کریں گے، کسانوں پر ظلم کرتے ہیں، گنے کی درست قیمت نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ نیب بڑے ڈاکوؤں کو پکڑے گی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 6،6 باریاں لیں، ہم چوروں کو الیکشن میں شکست دیں گے اور جیلوں میں ڈالیں گے، مجھے کمزور ٹیموں سے مقابلہ کرنے میں مزہ نہیں آتا، شہباز شریف اپنا امپائر بھی کھڑا کریں پھر بھی شکست دیں گے۔

loading...