اشاعت کے باوقار 30 سال

احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے

احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے اور عوام کا اصل نمائندہ بھی صرف نواز شریف ہی ہے۔ جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اقاما صرف بہانہ ہے، نواز شریف نشانہ ہے، احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اصل نمائندہ صرف میاں نواز شریف ہے۔

loading...