اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ناسا کا نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ

ناسا کا نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے 'کیپلر 90' کا نام دیا گیا ہے۔ ناسا نے نیا نظام شمسی زمین سے ڈھائی ہزار نوری سال کے فاصلے پر دریافت کیا ہے، جس میں ایک سورج کے گرد آٹھ سیارے گردش کر رہے ہیں۔ ناسا کے مطابق اس نظام کو جدید ترین کیپلر خلائی دوربین سے دیکھا گیا ہے جو زمین سے 2 ہزار 545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ ادارے کے مطابق اس نظام کے مرکز میں ہمارے سورج کی طرح ایک ستارہ ہے۔ناسا کے مطابق یہ نظام شمسی ہماری زمین سے 30 فیصد بڑا اور اپنے سورج سے بہت قریب ہے، اسی وجہ سے اس کا درجہ حرارت 800 درجے فارن ہائٹ تک ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پورا سسٹم ہمارے نظامِ شمسی سے ملتا جلتا ہے، جس میں چھوٹے سیارے اندر اور بڑے سیارے بیرونی جانب ہیں۔

loading...