اشاعت کے باوقار 30 سال

سید علی گیلانی کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

سید علی گیلانی کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

سرینگر: منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو توسیع دیتے ہوئے مرکزی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سید علی گیلانی کے نام نوٹس جاری کر دیا ۔ بزرگ مزاحمتی قائد کے قریبی حلقوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سید علی گیلانی کو 18 دسمبر کے روز نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر طلب کیا گیا ہے خیال رہے مبینہ منی لانڈرنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کیسوں کی تحقیقات کے پہلے مرحلے میں اے این آئی اور ای ڈی نے شبیر احمد شاہ ‘ الطاف شاہ ‘ ایاز اکبر ‘ پیر سیف اللہ ‘ شاہد الاسلام اور معروف کشمیری تاجر ظہور وٹالی سمیت 10 کشمریوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور یہ سبھی لوگ پچھلے کئی ہفتوں سے دلی کے ہائی سکیورٹی تہاڑ جیل میں بند پڑے ہیں رواں برس ماہ اگست کے اواخر میں قومی تفتیشی ایجنسی ’ اے این آئی اور مرکزی تحقیقاتی ادارے ‘ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پاکستان اور دیگر ممالک سے مبینہ طور پر رقومات حاصل کرنے کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ اور حوالہ سکینڈل کی روشنی میں سرینگر اور نئی دہلی میں الگ الگ چھاپوں کے دوران حریت کے دونوں دھڑوں سے وابستہ 7 لیڈروں کو گرفتار کیا ۔

loading...