اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی فوج کی افغان صوبہ ہلمند میں فضائی کارووائی

امریکی فوج کی افغان صوبہ ہلمند میں فضائی کارووائی

کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 8 کروڑ ڈالر کی منشیات تیار کرنے والی 25
لیباریٹریاں تباہ کر دی گئیں ۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارروائی 3 ہفتے تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی، جس کا مقصد طالبان کو حاصل ہونے والی آمدن کو تباہ کرنا تھا۔ بدھ کو امریکی فضائیہ کے بریگیڈیئر جنرل لانس بنچ نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان 8 کروڑ ڈالرز میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے ساتھی منشیات سے وابستہ سرداروں کی جیبوں میں جاتے تھے، 16 سال میں طالبان کے انسداد کے لیے پہلی بار فضائی کارروائی کی گئی، جس کا ہدف منشیات کی آمدنی کو نشانہ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نئی لڑائی ہے اور ہم تیار بیٹھے ہیں۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملنے والے نئے اختیارات کی تعریف کی، جن میں امریکی قیادت والے اتحاد کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ افغان طالبان کی حامی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرے سے لے کر آمدن پیدا کرنے والے ذرائع شامل ہیں۔

loading...