اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے

امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہو گا، شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہو گی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا کہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔

loading...