اشاعت کے باوقار 30 سال

پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے

پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کی قسمت کا فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے، فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں لایا جائے گا، قبائلیوں کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فاٹا میں دہشتگردی کے خلاف کامیابی بہادر قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ وفد نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے۔ نوجوان فاٹا میں امن اور ترقی کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردی کے خلاف کامیابی بہادر قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی۔ فاٹا کے مستقبل کے لئے قبائلیوں کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ فاٹا میں استحکام آنے سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

loading...