اشاعت کے باوقار 30 سال

معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی سیاست میں انٹری

معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی سیاست میں انٹری

کراچی: معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین نے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستانی ڈراموں کی شہزادی کے نام سے معروف حسینہ معین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاں حسینہ معین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، وہیں سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہو گئے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے افراد نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر عمران خان کی حسینہ معین، ظہیر خان اور یاسر مظہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ حسینہ معین سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ حسینہ معین اور دیگر شخصیات کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پر عمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے پارٹی مضبوط ہو گی۔

loading...