اشاعت کے باوقار 30 سال

کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی

کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی

کراچی : اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بد انتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔ ایچ ای سی نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، سندھ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علما یونیورسٹی پر پابندی لگاتے ہوئے انتظامیہ کو شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ ایچ ای سی کے مطابق ان تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی ڈگری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ طلبہ ان جامعات میں داخلے کی درخواست نہ دیں اور متبادل ادارے تلاش کریں۔ ایچ ای سی کے نوٹس کے مطابق مخصوص پروگرامز اور کیمپس کھولنے کی اجازت تھی لیکن جامعات نے حدود سے تجاوز کیا۔

loading...