اشاعت کے باوقار 30 سال

گلوکارہ کو فحاشی پھیلانے کے جرم میں دو سال قید کی سزا

 گلوکارہ کو فحاشی پھیلانے کے جرم میں دو سال قید کی سزا

قاہرہ : مصر کی عدالت نے ایک گلوکارہ کو فحاشی پھیلانے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 25 سالہ شائمہ احمد کو گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس گرفتاری کی وجہ وہ میوزک ویڈیو بنی جس میں وہ صرف ایک زیر جامہ پہنے دکھائی دیں اور جس میں انھوں نے ایک کیلا معنی خیز انداز میں کھایا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شائمہ احمد کو فحاشی کو ہوا دینے اور ایک غیر مہذب فلم نشر کرنے کے الزامات میں قصوروار پایا گیا۔ اس ویڈیو کے ڈائریکٹر کو بھی دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ اس وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔ گرفتاری سے قبل شائمہ اپنی اس ویڈیو کے حوالے سے عوامی سطح پر معافی مانگ چکی ہیں۔ اس ویڈیو میں انھوں نے نغمہ 'میرے مسائل ہیں' گایا تھا جس سے مصر کے قدامت پرست شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا 'میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کچھ ہو گا، اور مجھے ہر کسی کی طرف سے اس قدر سخت حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔' بعد میں انھوں نے یہ پیج حذف کر دیا۔

loading...