اشاعت کے باوقار 30 سال

الیکٹرانک سرکٹ کے بغیر وائی فائی سگنل وصول کرنے کا تجربہ

الیکٹرانک سرکٹ کے بغیر وائی فائی سگنل وصول کرنے کاتجربہ

امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے تیار پلاسٹک کی اشیا سے وائی فائی سگنل وصول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے میں نہ ہی الیکٹرانک سرکٹ استعمال ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بیٹری لگائی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس اہم انقلابی قدم سے مستقبل میں بغیر الیکٹرانکس کے الیکٹرانک آلات جیسا کام لینا ممکن ہو جائے گا۔ اگر آپ ابھی بھی حیران نہیں ہوئے تو وہ دن دور نہیں جب واشنگ مائع کی بوتل خالی ہونے پر آپ کو خبردار کرے گی کہ آپ نیا صابن خرید لیجئے۔ اس کے بعد عام گھریلو اشیا میں الیکٹرانکس سرایت کر جائے گی اور پورے گھر کی چیزیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گی۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انجینیئروں نے پلاسٹک سوئچ، گیئر اور اینٹینا تیار کیا ہے جب اسے دبایا جائے یا کسی طرح متحرک کیا جائے تو یہ وائی فائی سگنل خارج کر کے دوسروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے

loading...