اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکیوں کو چاند پر بھیجا جائے،ٹرمپ کی ناسا کو ہدایت

امریکیوں کو چاند پر بھیجا جائے،ٹرمپ کی ناسا کو ہدایت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو پہلی بار چاند پر بھیجنے کے لئے ناسا کو احکامات جاری کئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نئے احکامات پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم چاند پر صرف اپنا پرچم نہیں لگائیں گے بلکہ اس اقدام سے مستقبل میں چاند کے دوروں کے لئے راہ ہموار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر جانے کے حتمی مشن کے لئے ایک بنیاد قائم کریں گے اور ایک دن شاید کئی دنیاؤں تک جائیں گے۔

loading...