اشاعت کے باوقار 30 سال

فرانس کے اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی کا اعلان

فرانس کے اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی کا اعلان

پیرس: فرانس نے طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے، پابندی ستمبر میں عائد کر دی جائے گی ۔فرانسیسی اسکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہے مگر آئندہ تعلیمی سال سے طالب علم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طالب علموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

loading...