اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا

بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے گوریز سیکٹر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا، 5 فوجی لاپتہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوریز سیکٹر، نوگام اور باندی پورہ میں بھارتی چیک پوسٹوں پر برفانی تودہ گر گیا۔ برفانی تودے کی زد میں آ کر 5 بھارتی فوجی لاپتا ہو گئے۔ گوریز سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں 3 بھارتی فوجی آئے۔ دیگر 2 بھارتی فوجی نوگام میں لاپتا ہوئے۔ بھارتی فوجیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مسلسل برفباری ریسکیو کام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث مقبوضہ وادی سے بھارت کا واحد زمینی راستہ بھی بند ہو گیا۔ برفباری کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا۔

loading...