اشاعت کے باوقار 30 سال

سابق جسٹس شاہ خاور سپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر

سابق جسٹس شاہ خاور سپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور جو کہ بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا تجربہ رکھتے ہیں کہ فوری طور پر سپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر کر دیا ہے اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے کہ پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو کچھ مقدمات کی پیروی کرنے میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں نیب نے جو سمری دو ہفتے قبل مذکورہ آسامی پی جی اے کی تعیناتی کے لئے بھیجی تھی اس پر عمل ہونا باقی ہے اس وقت معزز عدالت عظمی اور معزز احتساب عدالتوں میں انتہائی اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے اور پی جی اے کے عہدہ کا زیادہ دیر تک خالی رہنے کی وجہ سے اہم ترین مقدمات کی پیروی متاثر ہو سکتی تھی اس لئے نیب نے سابق جسٹس شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے ۔

loading...