اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

والدہ کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اداکاری کا شعبہ اپنایا

والدہ کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اداکاری کا شعبہ اپنایا

نیویارک: ہولی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کے لئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آ گئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔ انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہونا چاہئے مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کے لئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔ اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کے لئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ یہ ایک تخلیقی کام تھا، جس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو، اپنی ذات کے مختلف پہلووں کو جان سکتے ہیں ،اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔اس لئے ایک شخصیت کے طور پر افزائش اور سیکھنے کے لئے بہت شاندار کام ہے، لیکن آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے ہیں۔ دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہولی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کے لئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں، آپ کے چہرے کے سامنے مائکروفون آجاتا ہے، اور آپ محض 17،18 سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔ اداکارہ نے 90 کی دہائی کے اواخر کو یاد کیا، جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔

loading...