اشاعت کے باوقار 30 سال

آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز

آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز

لاہور: (2017)Sastaticket.pk نے پاکستانی مسافروں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اب مسافر طویل قطاروں، ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، بکنگ کے عمل میں سست روی اور ٹکٹ کی عدم دستیابی کے بارے میں درپیش مشکلات سے قطع نظر آسانی کے ساتھ sastaticket.pk پر اپنے مطلوبہ مقام کے لئے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ سی ای او sastaticket.pk شازل مہرکی نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن ٹریول پورٹل کی اس نئی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ sastaticket.pk کا مقصد پاکستانیوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر ہم نے ٹرین کے ٹکٹ کی بکنگ کے عمل کو آسان اور صارف کے سفر کو زیادہ پر لطف بنانے کے لئے اپنے ٹرین ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے باعث نئے مواقع کھلے ہیں اور ہم پاکستانی مسافروں کے ایک بڑے طبقہ تک رسائی کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جدید ٹیکنالوجی سے مزین زیادہ دلکش سفری طریقوں کے آغاز کے لئے سب سے آگے ہے۔ سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے کی جانب سے آن لائن ٹرین بکنگ کے آغاز کے ساتھ ٹرین کے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔

loading...