اشاعت کے باوقار 30 سال

آئی فون اور آئی پیڈ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر کی سہولت

آئی فون اور آئی پیڈ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر کی سہولت

کراچی: ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی محفوظ سہولت متعارف کرا دی۔ ایپل کمپنی کے مطابق یہ نئی سہولت آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے آسانی اور تیزی کے ساتھ رقم بھیج یا وصول کر سکتے ہیں جب کہ یہ طریقہ کار دیگر ای پیمنٹس کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس میں یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، خریداری یا تحفہ ارسال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ایک صارف کی جانب سے دوسرے صارف تک رقم کی وصولی یا ادائیگی کے لیے ’’ایپل پے‘‘ انتہائی سادہ، آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے، ایپل کے صارفین آئی میسج کے ذریعے پہلے سے ہی اپنے دوست احباب سے رابطے میں رہتے ہیں اب بات چیت کے ساتھ ساتھ انہیں ادائیگی اور وصولی کی سہولت بھی آئی میسج میں فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین اپنے فون پر لفظ ’’SIRI‘‘ بول کر کسی صارف کا نام اور ر قم بتا کر وائس کی سہولت کے ساتھ بھی یہ ادائیگی کر سکتے ہیں، صارف اپنے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی انٹری بھی ایپل پے میں کر سکتے ہیں جس کے بعد انہیں ای پیمنٹ کے لیے کسی بھی اپیلی کیشن کو انسٹال کرنے یا کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

loading...