اشاعت کے باوقار 30 سال

چین اور روس کا تمام اہم امور پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

چین اور روس کا تمام اہم امور پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

نئی دہلی: چین اور روس نے اعلی سطحی دو طرفہ جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ کے فروغ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے تحت اتحاد مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اتفاق رائے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پندرہویں سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات میں کیا ۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے کہا کہ چین اور روس باہمی مفادات کے اہم ایشوز پر ایک دوسرے کے ساتھ جدید طرز کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے قیام کے لئے مل کر ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ ون منصوبہ بھی خطے کے علاوہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ روس چین مشترکہ مفادات کے تمام امور پر تعاون کو مزید مضبوط کے لئے بالکل تیار ہے ۔

loading...