اشاعت کے باوقار 30 سال

غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی ہیں، فیصلہ نہیں کر پا رہی

غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی ہیں، فیصلہ نہیں کر پا رہی

کراچی : اداکار ہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی فن کاروں کی فلموں کی کامیابی نے ٹی وی فن کاروں کو مزید چوائس فراہم کردی ہے۔ اب تک ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفر ز مل چکی ہیں۔ ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پر ذاتی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرپا رہی۔ ہدایت کار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کرسکی۔ احسن خان کے ساتھ کام کر کے انجوائے کیا۔ یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی رومانٹک فلم ہے۔پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں ، اب فلم انڈسٹری میں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور فلموں و ڈراموں کے فن کاروں کو بھی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت مل رہی ہے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔

loading...