اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

برطانوی گلوکار ڈینیلا کی موت کی تحقیقات جاری

برطانوی گلوکار ڈینیلا کی موت کی تحقیقات جاری

دوحہ: قطر میں ایک ہوٹل کے کمرے سے معروف برطانوی گلوکارہ کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے متعلق ایسی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ ہر سننے والا دکھی ہو جائے۔ رپورٹ کے مطابق 32 سالہ گلوکارہ ڈینیلا اوبینگ ڈیوی کا کے نام سے جانی جاتی تھی۔ وہ محض 6 دن پہلے ہی برطانیہ سے قطر پہنچی اور اس کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہو گئی۔ اس کے دوستوں نے بتایا ہے کہ ڈینیلا برطانوی حکومت کی سرد مہری کے باعث ملک چھوڑنے اور بیرون ملک کام تلاش کرنے پر مجبور ہوئی۔ وہ برین ٹیومر کی مریض تھی اور حکومت کی طرف سے اسے مالی امداد دی جا رہی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل حکومتی انسپکٹرز نے اسے صحت مند دے دیا اور کہا کہ وہ خود کمانے کے قابل ہے جس کے بعد اس کی مالی امداد بند کر دی گئی۔ اس کے بعد ڈینیلا نے برطانیہ میں کام تلاش کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد وہ قطر جانے پر مجبور ہو گئی۔ ڈینیلا ایک بچے کی ماں بھی تھی۔ اس کے دوستوں نے مزید بتایا ہے کہ پہلے بھی ڈینیلا کو کئی دماغی دورے پڑ چکے تھے اور اب بھی ممکنہ طور پر اس کی موت کی وجہ اس کا برین ٹیومر ہی ہو سکتا ہے۔ وہ مالی مسائل سے دوچار ہونے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہو چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈینیلا نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے انٹرکانٹی نینٹل کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اسے ہوٹل کے مہمانوں کے سامنے پرفارم کرنا تھا۔ اس کے ایک دوست نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کیا ڈینیلا کو وہ مالی امداد ملی جس کی اسے اشد ضرورت تھی۔ مجھے یقین ہے کہ اگر اس کی مالی امداد واپس نہ لی جاتی تو وہ آج ہم میں موجود ہوتی۔ میرے خیال میں طویل سفر، ذہنی دباؤ اور مالی مسائل کی پریشانی اس کی موت کے اسباب ہیں۔ قطر میں ڈینیلا کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

loading...