اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

عراقی فوج کی خصوصی پریڈ

عراقی فوج کی خصوصی پریڈ

بغداد: عراقی فوج کے مختلف دستوں نے اتوار کو ملکی دارالحکومت بغداد میں ایک خصوصی پریڈ میں شرکت کی۔ خصوصی پریڈ کا اہتمام نو دسمبر کو عراق بھر سے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پسپا کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ پریڈ میں شریک عراقی فوج کے چاک و چوبند فوجی بغداد کے مرکزی چوراہے کی سڑک سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔ اس پریڈ میں فضائی فوج کے ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے بھی شامل تھے۔ اس فتح کا جشن منانے کے سلسلے میں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اتوار دس دسمبر کو سارے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

loading...