اشاعت کے باوقار 30 سال

مقتول صدر علی صالح آبائی شہر میں سپرد خاک

مقتول صدر علی صالح آبائی شہر میں سپرد خاک

صنعا: یمن کے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے خاندان ذرائع نے ”العربیہ ‘ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے علی صالح کو ان کے آبائی علاقے الاحمر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ علی صالح کی تدفین کے وقت ان کے چند ایک قریبی عزیز شریک تھے۔ ان میں مقتول صدر کا بیٹا مدین، بھتیجا محمد صالح پارلیمنٹ کے سپیکر یحییٰ الراعی اور حوثی لیڈر علی ابوالحاکم سمیت 20 افراد نے شرکت کی۔

loading...