اشاعت کے باوقار 30 سال

ریشم اور ثانیہ سعید پہلی بار ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گی

ریشم اور ثانیہ سعید پہلی بار ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گی

کراچی: ٹی وی و تھیڑ کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید اور فلم و ٹی وی کی مقبول اداکارہ ریشم ایک ساتھ پہلی بار ڈرامہ سیریل چکر میں جلوہ گر ہوں گی۔ ان کو یکجا کرنے میں نامور ڈرامہ رائٹر فصیح باری خان کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے ڈرامہ رائٹر رخسانہ نگار کے تحریر کردہ سکرپٹ پر مبنی زیر تکمیل سیریل چکر میں ریشم کو کاسٹ کیا تو دوسرے اہم کردار کے لئے ثانیہ سعید کو رضا مند کیا کہ وہ یہ کردار پرفارم کریں۔ اس کی ہدایات کنول کھوسٹ دے رہی ہیں اس سیریل میں عرفان کھوسٹ بھی کام کر رہے ہیں ، آمنہ ملک، زین افضل و دیگر فن کار بھی ڈرامے میں موجودہیں۔ واضح رہے ریشم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1993 سے ٹی وی ڈرامہ سیریل دن سے کیا تھا بعد ازاں وہ 1995 میں فلم جیوا میں جلوہ گر ہوئیں، ثانیہ سعید نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ سٹار کی حیثیت سے تھیٹر سے کیا بعد ازاں 1989 میں ڈرامہ سیریل تپش کیا جب کہ فلمی کیریئر میں اب تک صرف ایک فلم 2015 میں سرمد کھوسٹ کی منٹو کی۔

loading...