اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

پاکستانی سائیکلسٹ نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی سائیکلسٹ نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

دودوما/ دیر: قوم کی ایک اور بیٹی کا اعزاز، دیر سے تعلق رکھنے والی ثمرخان نے سائیکل پر افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی۔5ہزار895 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں۔ تنزانیہ کی وزارت سیاحت کی جانب سے ثمر خان کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے تنزانیہ میں واقع افریقہ کی چھت کہلانے والی بلند ترین چوٹی کیلمانجارو سر کی۔ ثمر خان پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند یہ چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔ ثمر خان یہ کارنامہ سرانجام دے کربحفاظت واپس آ گئیں۔ تنزانیہ کی وزارت سیاحت کی جانب سے ثمر خان کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ قوم کی بیٹی ثمر خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع دیر سے ہے وہ اس قبل قراقرم گلیشیئر پر بھی سائیکلنگ کر چکی ہیں۔ تنزانیہ کے اس ایونٹ کیلئے ثمر خان کو تمام سہولیات آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

loading...