اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام ملتوی

نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام ملتوی

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کا پروگرام چار دن کے لئے ملتوی کر دیا ہے، میاں نواز شریف اور مریم نواز پاکستان میں نہ صرف احتساب عدالت میں مسلسل پیش ہو رہے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے جلسوں کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز میاں نواز شریف کو بتایا گیا کہ ان کی بیمار اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کے مزید میڈیکل ٹیسٹ آئندہ ہفتے کے دوران ہوں گے اس پر میاں نواز شریف اور مریم نواز نے اپنی واپسی کو مؤخر کر دیا ہے۔ مریم نواز نے آج اتوار کو وطن واپس روانہ ہونا تھا۔

loading...