اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی نائب صدر سے فلسطینی صدر نہیں ملیں گے

امریکی نائب صدر سے فلسطینی صدر نہیں ملیں گے

رملہ: فلسطینی صدر کے مشیر ماجدی الخالدی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیت اللحم کے دورے پر اْن سے محمود عباس ملاقات نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز بھی فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نے بھی ایسا ہی بیان دیا تھا۔ اتھارٹی کے ترجمان جبریل رجب نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ اْن کے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقات نہیں کی جائے گی۔ رجب نے دیگر عرب ملکوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اِس مجوزہ دورے کے دوران اْن سے ملنے سے گریز کریں۔ امریکی نائب صدر رواں ماہ کے آخر میں اسی خطے کے دورے پر ہوں گے۔

loading...