اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت آسان ہو گئی

بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت آسان ہو گئی

ویانا: بھارت روایتی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی تجارت کرنے والے گروپ وازینر کا رکن بن گیا ہے جس کے نتیجے میں جوہری مواد کی خرید و فروخت کرنے والے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھی اس کی شمولیت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔جرمنی، روس، فرانس اور امریکا نے وازنیر نظام میں بھارت کی شمولیت کی پرزور حمایت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وازنیر نظام کا 30واں سالانہ اجلاس ویانا میں ہوا جس میں بھارت کو بھی گروپ میں شامل کر لیا گیا جس کے نتیجے میں گروپ کے رکن ممالک کی تعداد اب 42 ہو گئی ہے۔ جرمنی، روس، فرانس اور امریکا نے وازنیر نظام میں بھارت کی شمولیت کی پرزور حمایت کی۔ وازنیر ارینجمنٹ گروپ دنیا بھر میں روایتی ہتھیاروں کی تجارت اور ٹیکنالوجی کے دوہرے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔ بھارت نے وازنیر نظام میں شامل ہونے کے لئے سخت تگ و دو کی اور ضروری تقاضے و شرائط بھی پوری کیں۔

loading...