اشاعت کے باوقار 30 سال

ارجنٹائن کی عدالت کا سابق صدر کی گرفتاری کا حکم

ارجنٹائن کی عدالت کا سابق صدر کی گرفتاری کا حکم

ارجینٹینا: ارجنٹائن کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے سن 1994ء میں دار الحکومت بیونس آئرس میں ایک یہودی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے میں ایرانی تعلق کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔ دھماکے میں 85 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ عدالت نے ملکی سینٹ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سابق صدر کو فوجداری مقدمات سے حاصل استثنا ختم کیا جائے۔ دوسری جانب 64 سالہ سابق صدر نے ایک پریس کانفرنس میں اس عدالتی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔

loading...