اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی فیصلے پر روس اور چین ڈٹ گئے‘ بھارت کی خاموشی

امریکی فیصلے پر روس اور چین ڈٹ گئے‘ بھارت کی خاموشی

بیجنگ، ماسکو: مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف امریکی اقدام پر روس اور چین ڈٹ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے امریکی فیصلے پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں ممکنہ امن عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب میں ہی رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم بھارت نے امریکی فیصلے کے حوالے سے کوئی واضح اور دو ٹوک موقف دینے سے گریز کیا ہے اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر بھارت کا آزادانہ موقف برقرار ہے۔ فلسطین سے متعلق موقف بھارتی مفادات کے مطابق ہے۔ بھارتی موقف کسی تیسرے ملک کے مفاد کے تحت نہیں اسرائیل سے تعلقات مضبوط کرنے کے ساتھ بھارت روایتی طور پر فلسطین تحریک کی حمایت کرتا رہا ہے۔

loading...