اشاعت کے باوقار 30 سال

اسرائیل میں کینیڈا کا سفارت خانہ تل ابیب میں برقرار رہے گا

اسرائیل میں کینیڈا کا سفارت خانہ تل ابیب میں برقرار رہے گا

اوٹاوا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے گزشتہ روز یہ واضح کیا ہے کہ اسرائیل میں کینیڈا کا سفارت خانہ تل ابیب میں برقرار رہے گا، جو کہ اس کے ہمسائیہ اور اتحادی امریکہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے مترادف ہے۔ ٹروڈ نے گوانگ ژوچین کے دورے کے دوران گفتگو جو کینڈا میں نشر کی گئی، کے دوران کہا کہ ہم تل ابیب سے کینیڈا کا سفارت خانہ منتقل نہیں کر رہے، ٹروڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے، جسے اسرائیل اور فلسطینی دونوں اپنا دارالخلافہ قرار دیتے ہیں۔ بدھ کے روز وزیر امور خارجہ کرسٹیافری لینڈ نے کینیڈا کے دیرینہ موقف کو دہرایا تھا کہ یروشلم کی حیثیت کو اسرائیل فلسطین تنازعہ کے عام حل کیلئے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

loading...