اشاعت کے باوقار 30 سال

شام کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا

شام کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا

ماسکو: روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے شام کو شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روسی فوج کے ایک سینیر افسر سیرگی روڈسکو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب پورے شام میں داعش کے زیر تسلط کوئی علاقہ نہیں بچا ہے، داعش کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پوتین نے بھی کہا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن قریبا مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے منتشر دہشت گرد انفرادی نوعیت کی مزاحمتی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ شام میں تعینات روسی فوج سیز فائر معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد کر رہی ہے۔

loading...