اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

مس ویٹ زینب راجہ کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ

مس ویٹ زینب راجہ کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی: مس ویٹ پاکستان زینب راجہ نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ فیشن انڈسٹری کے ساتھ اب ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ 2017 کی اعزاز یافتہ مس ویٹ نے نجی پروڈکشن ادارے کی سیریل "پرچھائیں" سائن کی ہے، جس میں وہ پہلی بار ایک فن کارہ کے روپ میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل وہ ریمپ پر کیٹ واک کر کے بطور ماڈل بھی اپنی شناخت بنانے میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کئی سینئر فن کاروں نے بھی کام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زینب کو کئی پروڈکشن اداروں کی جانب سے بھی ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ملی ہیں، اس کے علاوہ فلموں کی آفرز بھی مل رہی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ برس مس ویٹ کی تلاش میں جاری سفر کے دوران ان کو پنجاب سے دیگر لڑکیوں کے مقابلے میں منتخب کیا گیا تھا اور ایک سخت مقابلے کے بعد وہ مس ویٹ پاکستان بنی تھیں۔

loading...