اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد اور پولیس سٹیشن سے زبردستی کارکنوں کے چھڑانے پر عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کیا حقوق کے لیے احتجاج کرنا دہشت گردی ہے؟ اپنی سیاسی جماعت کے ہمراہ مطالبات کے لیے احتجاج کیا، دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے مقدمہ سیشن کورٹ بھجوایا جائے۔ پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو پولیس افسروں کو مارنے، سرکاری عمارتوں پر حملے کے لیے اکسایا، ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دس دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کے بعد آدھی پنجاب پولیس کو دہشت گردی مقدمات میں اندر ہو جانا چاہئے، وزیر اعلیٰ، وزیر قانون اور چیف سیکرٹری پر اس قانون کا اطلاق ہوتا ہے، فیض آباد دھرنے میں حکومت نے معاہدہ کر کے دہشت گردی کے مقدمات ختم کیے، فاضل جج نے ریمارکس دئے کہ مقدمات ختم نہیں ہوئے، ملزمان نے ضمانت کروائی، تین چار سو افراد کے پاس تو مچلکے ہی نہیں، قائدین جا چکے ہیں اور کارکنان جیل میں پڑے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست پر پولیس سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

loading...