اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمن شہر نوئس کے قریب ٹرین حادثہ، 47 افراد زخمی

جرمن شہر نوئس کے قریب ٹرین حادثہ، 47 افراد زخمی

برلن: جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں گزشتہ شب ٹرین کے ایک حادثے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک مسافر ٹرین شہر نوئس کے قریب کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ مسافر ٹرین میں ڈیڑھ سو افراد سوار تھے۔ حادثے میں مسافر ٹرین کی اگلی بوگیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

loading...