اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

القاعدہ کا انتہائی اہم لیڈر افغانستان میں ہلاک

القاعدہ کا انتہائی اہم لیڈر افغانستان میں ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی فوج کے مطابق القاعدہ کے ایک انتہائی اہم کمانڈر کو ایک خصوصی کارروائی میں مار دیا گیا ہے۔ افغانستان میں امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ عمر خطاب برصغیر پاک و ہند اور افغانستان میں القاعدہ نیٹ ورک کا دوسرا اہم ترین رہنما تھا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ عمر خطاب افغانستان میں مقامی فوج اور غیر ملکی افواج پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر افغان فوج نے طالبان کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

loading...