اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی

ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار کی کم و بیش ہر خواہش ہی پوری ہوئی لیکن اْن کی ایک ایسی بھی خواہش تھی جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے کوشش تو کی لیکن زندگی نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا فانی سے رخصتی سے قبل ششی کپور کی بہت سی خواہشات تھی لیکن اْن کی سب سے بڑی خواہش لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنا تھی اور اس حوالے سے وہ ایک ایسی فلم بھی بنا رہے تھے جس میں وہ دلیپ کمار کو مرکزی کردار کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے فلم کا اسکرپٹ تک تیار کر لیا تھا لیکن اْن کی صحت نے انہیں یہ موقع نہیں دیا، وہ کافی عرصے بیمار رہے جس کی وجہ سے یہ فلم کبھی نہ بن سکی اور آخر کار ان کی خواہش بھی ان کے ساتھ دم توڑ گئی۔

loading...