اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی ریاست گجرات میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

بھارتی ریاست گجرات میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

نئی دہلی: بھارتی ریا ست گجرات میں سمندری طوفان اوکھئی ساحل سے ٹکرا گیا جس سے بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 40 تک پہنچ گئی ہے بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اوکھئی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے سکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے تاہم گزشتہ روز سمندری طوفان اوکھٹی ممبئی کے ساحل سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد شہر میں ریکارڈ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140 برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے تاہم ممبئی میں 17.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث تامل ناڈو، کیرالا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔

loading...