اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

یمن، لبنان اور شام میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے

یمن، لبنان اور شام میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے

برسلز: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرے گا مگر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے دورے کے دوران یورپی ملکوں کے وزراء خارجہ سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایران یمن، شام اور لبنان میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برسلز میں یورپی وزراء خارجہ سے شمالی کوریا کی طرف سے عالمی امن کو لاحق خطرات، ایران اور داعش کے موضوعات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ریکس ٹیلسن نے یورپی یونین کی خارجہ سیاست کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے معاہدے کی پابندی کرے گا مگر تہران کی خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایران کی عرب ممالک میں سرگرمیوں کا ایک بڑا ثبوت تہران کا میزائل پروگرام ہے۔ ایرانی میزائل یمن میں حوثی باغیوں کو دیے گئے ہیں جنہیں سعودی عرب کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

loading...