اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

بیروت: لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ بر طانوی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد سعد الحریری نے کہا کہ وہ بطور سربراہ حکومت اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعد الحریری نے گذشتہ ماہ 4 نومبر کو سعودی عرب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔ سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان میں ان کی جان کو خطرہ ہے اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا ملک پر اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، انہوں نے لبنان کے اندرونی معاملات پر ایران کی مداخلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔تاہم لبنانی صدر مشیل عون نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بحران کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔ استعفیٰ دینے کے بعد اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ سعد الحریری کو سعودی عرب میں نظربند کر لیا گیا تاہم انہوں نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔ بعد ازاں سعد الحریری سعودی عرب سے فرانس گئے، جہاں انہیں سربراہ مملکت کا ہی پروٹوکول دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے ملک لبنان روانہ ہو گئے تھے۔

loading...