اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

برطانوی وزیر اعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

برطانوی وزیر اعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو خود کش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے کو گزشتہ ماہ خود کش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈ یارڈ، ویسٹ مڈلینڈز پولیس اور ایم آئی فائیو نے ناکام بنایا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پر دو حملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اور جنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور تھریسا مے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیز مواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسا مے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیر اعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

loading...