اشاعت کے باوقار 30 سال

بیٹری سے اڑنے والے طیارے

بیٹری سے اڑنے والے طیارے

اسلام آباد/لاہور: لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے بیٹری کی مدد سے اڑنے والے طیارے تیار کر لیے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علموں نے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لئے چھوٹے جیٹ طیارے تیار کیے، یہ طیارے بھی فضا میں اڑان بھرتے ہیں۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اس ایئر شو میں 10 کے قریب طیاروں نے حصہ لیا۔ اس دلچسپ ایئرشو کے دوران ان جہازوں کی رفتار اور اڑان دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ اپنی سال ہا سال کی محنت کو رنگ لاتے دیکھ کر طلبہ کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر ڈرون طیارہ بنانے والے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔

loading...